ہفتہ رفتہ کے دوران سٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس 615.81پوائنٹس بڑھ گیا

ہفتہ رفتہ کے دوران سٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس 615.81پوائنٹس بڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران تیزی پر 100 انڈیکس 615.81پوائنٹس اضافہ پر6بالائی حدود عبور ہوکر49623.81 کی ریکارڈ حد پر بند رہیں۔ ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 10ارب روپے سے زائد اضافہ رہا۔ ہفتے کے دوران مقامی وغیرملکی سرمایہ کاروں کی کمیونیکیشن سٹیل گیس آئل فرٹیلائزر سیکٹر ز کے حصص کی خریداری میں دلچسپی اور اگلے ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی متوقع آمد کی توقع کے باعث سرمایہ کاروں نے بیشتر حصص کی بڑے پیمانے پر خریداری کرکے اسے اگلے ہفتے کی اچھی اطلاعات پر حاصل کر لئے۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار2037 کمپنیوں تک رہا جس میں 982 کمپنیوں میں ا ضافہ 988 کمپنیوں میں کمی اور 67کمپنیوں میں استحکام رہا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی مارکیٹ سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 10ارب 86کروڑ 27لاکھ 26ہزار 736 روپے کا اضافہ رہا جبکہ مجموعی سرمایہ کا ری کی مالیت بڑھ کر98کھرب 15ارب 39کروڑ 84 لاکھ 32ہزار503 روپے ہوگئی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں کاروباری سرگرمی میں 45تا 50کروڑ حصص سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی اورمجموعی سودوں میں ایک ارب 50کروڑ 51لاکھ 13 ہزار 930 حصص کے کاروبار میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 3روز تیزی اور 2 روز مندا ریکارڈ کیا گیا۔ہفتے کے دوران مارکیٹ میں اتارچڑھا ؤ کی صورتحال بھی دیکھی گئی۔حصص کی مجموعی مالیت بڑھ کر 98 کھرب 15 ارب روپے سے تجاوز کر گئی تاہم ہفتے کے دوران شیئرز کی خرید و فروخت میں 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اوسطا روزانہ 30 کروڑ 10 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ، دو ہفتے مسلسل مندی کے بعد تیزی کے باعث مارکیٹ سے بیرونی سرمائے کا انخلا بھی رک گیا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے شیئرز کی خریداری میں تھوڑا اضافہ دیکھا گیا۔ہفتے کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے 3 کروڑ 67 لاکھ 43 ہزار ڈالر کے شیئرز فروخت کیے جبکہ 3 کروڑ 72 لاکھ 46 ہزار دالر کے نئے شیئرز خریدے۔

مزید :

کامرس -