ملکی معیشت کی بہتری کیلئے عملی ذمہ داریوں کو نبھانے کی عملی کوشش کرنا ہوں گی،صدر پاکستان یارن مرچنٹس

ملکی معیشت کی بہتری کیلئے عملی ذمہ داریوں کو نبھانے کی عملی کوشش کرنا ہوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(آن لائن) پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین طاہر محمود شیخ نے کہاہے کہ کاش ہماری قوم وقت برباد کرنے کی بجائے ملکی معیشت اور حالات کی بہتری کیلئے اپنے عملی ذمہ داریوں کو نبھانے کی عملی کوشش کریں، ہمارے حکمران اور سیاست دان ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہیں جو کہ افسوس ناک عمل ہے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ تاجروں کی فلاح وبہبود کے دعوے تو بہت کرتے ہیں لیکن عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں

سرشام فیصل آباد کی اہم شاہراہیں اندھیرے میں ڈوب جاتی ہیں ن لیگی تمام ایم این ایز وایم پی ایز ،عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے کروڑوں روپے مالیتی کے سولر ٹریفک اشارے ناکارہ ہوچکے ہیں کئی کئی گھنٹے صبح سے لیکر شام تک تاجر برادری اور غریب عوام ذلیل وخوار ہورہی ہے ڈی سی فیصل آباد اور سٹی مئیر عوامی مسائل سے بالکل بے خبر ہیں پنجاب بھر میں سب سے زیادہ ریونیو قومی خزانے میں فیصل آباد کی تاجر برادری جمع کروانے کے باوجود بنیادی سہولتوں سے محروم ہے #/s#

مزید :

کامرس -