پاکستانی فنکاروں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں،اداکارہ و ماڈل ماہ نور
لاہور(فلم رپورٹر)فلم ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر ماہ نور نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے۔ اگر حکومت فلم انڈسڑی پر توجہ دے تو پاکستانی سینما بھی آباد ہو سکتے ہیں ۔ ماہ نورنے کہا کہ پاکستانی سینماؤں کی حالت دیکھ کر دل کو بہت تکلیف ہو تی ہے پاکستان کے جہاں دیگر شعبے بحران کا شکارہیں وہی حال شوبز انڈسڑی کا بھی ہو چکا ہے صرف ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت شوبز انڈسڑی پر بھر پور توجہ دیں تاکہ شوبز انڈسٹری کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے ۔میں نے پشتو فلموں میں کام کر نے سے انکار کر دیا ۔میں ان دنوں ٹی وی اور ماڈلنگ میں بے حد مصروف ہوں جلد ہی تھیٹر پر بھی نظر آؤں گی۔ ایک سوال کے جواب میں ماہ نورنے کہا ہے کہ مجھے بھارتی فلموں میں کام کا کوئی شوق نہیں ‘مجھے پاکستان میں کام کرکے جو عزت اور شہرت ملی وہ کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے اور میں صرف اور صرف اپنے پیارے پاکستان سے محبت کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں آج جوکچھ بھی ہوں اس ملک کی وجہ سے ہوںیہاں کے لوگوں کے پیار کی وجہ سے ہوں۔میری تو بس اتنی سی خواہش ہے کہ ہماری فلم انڈسڑی اتنی مضبوط ہو جائے کہ ہم بھارت کا مقابلہ کر سکیں ۔