ڈائریکٹرفہیم برنی کی نئی ڈرامہ سیریل’’دل جانم‘‘نجی چینل سے آن ایئر
لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرفہیم برنی کی نئی ڈرامہ سیریل’’دل جانم‘‘گزشتہ روزآن ایئرہوگئی ہے جس میں اداکارعمران اشرف نے اہم کردار کیا ہے جن کے ہمراہ دیگرکاسٹ میں حناالطاف خان،زاہداحمد،ژالے سرحدی،صبافیصل،شاہین خان،شمیم ہلالی اورعثمان پیرزادہ نمایاں ہیں۔ اس سیریل کی رائٹر سیماغزل جبکہ پروڈیوسر مومنہ درید ہیں۔اس بارے میں اداکارعمران اشرف نے’’پاکستان‘‘کوبتایا کہ وہ ’’دل جانم‘‘میں حارث کا کردارکررہاہوں جس کا پیئرحنا الطاف کے مقابل ہے۔ اس سیریل کی کہانی بہت اچھی ہے ۔ناظرین نے پہلی قسط آن ائرہوتے ہیں بہت اچھا رسپانس دیا ہے،مجھے توقع ہے کہ یہ ڈرامہ میگاہٹ ثابت ہوگا کیونکہ فہیم برنی سمیت پوری ٹیم نے بہت محنت کی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں عمران اشرف نے بتایا کہ ان دنوں میں احسن طالش کی سیریل’’الف اللہ اور انسان‘‘میں کام کررہا ہوں جو نہایت منفردطرزکی سیریل ہے۔اس پراجیکٹ میں میرے کردار کے مختلف شیڈز ہیں۔