سائن کرنے تک فلم کے بارے میں بات نہیں کرتی‘دیپیکا پڈوکون

سائن کرنے تک فلم کے بارے میں بات نہیں کرتی‘دیپیکا پڈوکون
 سائن کرنے تک فلم کے بارے میں بات نہیں کرتی‘دیپیکا پڈوکون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (این این آئی)بولی وڈ میں کئی اداکارائیں ایسی بھی ہیں جو اْن فلموں سے متعلق بھی میڈیا پر بات کرتی نظر آتی ہیں، جن کی انہیں آفر ہوئی اور انہوں نے اس میں کام سے انکار کردیا۔ان ہی اداکاراؤں میں ایک کرینہ کپور بھی شامل ہیں، جو عموماً اپنی اْن فلموں کے بارے میں بھی کافی جگہ بات کرتی نظر آتی ہیں، جن کو انھوں نے کبھی مسترد کردیا تھا، تاہم دپیکا پڈوکون ان سے کافی مختلف ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ وہ تب تک ان فلموں کے بارے میں بات نہیں کرتی جب تک ان میں کام کرنے کی حامی نہ بھرلیں۔دپیکا پڈوکون کے نام کے ساتھ اس وقت کافی فلمیں جوڑی جارہی ہیں، جن میں شاہ رخ خان کی ایک فلم کے ساتھ ساتھ ہولی وڈ فلم بھی شامل ہے۔تاہم انہوں نے ان تمام باتوں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی فیصلہ کرنے کے بعد ہی وہ اپنی اگلی فلم کے حوالے سے بات کریں گی۔
خیال رہے کہ بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں’’رام لیلا‘‘ اور’’چنائے ایکسپریس‘‘ وغیرہ جیسی فلموں میں کام سے انکار کرنے پر کوئی دکھ نہیں ہوا۔کرینہ کا کہنا تھا، میں خود پر فخر کرتی ہوں اور خوشی محسوس کرتی ہوں کہ میں نے انکار کرکے دوسری اداکاراؤں کو کام کا موقع دیا، مجھے امید ہے کہ میری انکار کی ہوئی بڑی فلموں میں کام کرکے وہ بڑی اسٹارز بن جائیں۔لیکن دپیکا، کرینہ کپور سے کافی مختلف ہیں، انہوں نے اپنے بیان میں کہا، میں کبھی بھی اْن فلموں پر بات نہیں کروں گی، جن کی کبھی مجھے آفر ملی اور کن وجوہات کے باعث میں نے ان سے انکار کردیا، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ فلم اچھی نہیں تھی، بات صرف یہ ہے کہ میں نے خود اس اسکرپٹ کو قریب سے نہیں سمجھا۔

مزید :

کلچر -