ٹیم کی بھرپور محنت سے جیت حاصل ہوئی ، بولرز نے فتح میں عمدہ کردار اداکیا :ڈیرن سیمی

ٹیم کی بھرپور محنت سے جیت حاصل ہوئی ، بولرز نے فتح میں عمدہ کردار اداکیا :ڈیرن ...
ٹیم کی بھرپور محنت سے جیت حاصل ہوئی ، بولرز نے فتح میں عمدہ کردار اداکیا :ڈیرن سیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ٹیم نے بھرمیچ جیتنے کیلئے بھرپورمحنت کی تھی جس وجہ سے ہمیں کامیابی ملی جبکہ باولرز نے فتح حاصل کرنے میں عمدہ کردار ادا کیا ہے ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پشاورزلمی کوشاندار جیت پرمبارکباد

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کی فاتح کے ٹیم کے کپتا ن ڈیرن سیمی نے تقریب انعامات سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں شروع میں تھوڑا دباو میں تھا لیکن بعد میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے جیت کیلئے مطمئن ہوگیا۔مجھے اور پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکرگزار ہوں جبکہ پی ایس ایل کھیل کا معیار بہتر رہا، مجھے فائنل میچ پاکستان میں کھیل کر بہت خوشی ہوئی ہے۔آخر میں انہوں نے شائقین کیلئے پشتو زبان میں پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ” پیخاور خو پیخاور دے کنا“’’پشاور تو پشاور ہے‘‘۔

مزید :

T20 World Cup -