بھارت پاکستان دشمنی میں بالکل اندھا ہوچکا ہے: رائے شہباز

بھارت پاکستان دشمنی میں بالکل اندھا ہوچکا ہے: رائے شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیوروپورٹ)پاکستان عوامی تحریک بنونی کے رہنما رائے شہباز خان نے’’کل بھوشن یادیو کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی اوربھارت کے حوالے نہیں کیاجائے گا‘‘کوایک خوش آئند امرقراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے ہندوستان کے گھناؤنے چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں مددملے گی۔بھارت نے اپنے جارحانہ رویے سے ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستان دشمنی میں بالکل اندھا ہوچکا ہے۔کل بھوشن ہندوستان کی نیوی کاسینئر افسر ہے اس سے ثابت ہوتاہے کہ بھارت کس انتہا تک جاسکتا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رائے شہباز خان نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی مظالم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔ گزشتہ کئی مہینوں سے سری نگر میں کرفیونافذ ہے۔سید علی گیلانی سمیت حریت قیادت کوکئی بار گرفتار کیاجاچکا ہے۔لوگوں کوگھروں سے اٹھاکر عقوبت خانوں میں ڈالاجارہاہے۔اب تک ہزاروں افراد کو جرم بے گناہی کی سزادی جاچکی ہے۔ برھان مظفروانی کی شہادت سے لے کر اب تک 2سو سے زائد افراد کوشہید اور15ہزار کو زخمی کردیا گیا ہے مگرافسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوزمظالم پرخاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -