مصر‘دارالحکومت قاہرہ میں پولیس کی کارروائی ، چار مشتبہ جنگجو ہلاک

مصر‘دارالحکومت قاہرہ میں پولیس کی کارروائی ، چار مشتبہ جنگجو ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ (این این آئی)مصری پولیس نے دارالحکومت قاہرہ کے نواح میں ایک کارروائی کے دوران میں چار مشتبہ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔مصری وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ چاروں مہلوکین ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیان میں بتایا گیا کہ تکفیری‘‘ سیل قاہرہ کے جنوب مغرب میں واقع صوبے جیزہ میں ایک اجلاس منعقد کررہا تھا۔اس دوران پولیس نے ان کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپا مار کارروائی کی ہے۔جب دہشت گردوں کو پولیس کی آمد کا پتا چلا تو انھوں نے اپنے بچاؤ کے لیے فائرنگ شروع کردی۔اس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی ہے جس سے چار مشتبہ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں دہشت گردی کے ایک حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔فوری طور پر ان مشتبہ افراد کی کسی جنگجو گروپ سے وابستگی کے حوالے سے کچھ پتا نہیں چلا ہے۔ لیکن مصری پولیس عام طور پر داعش یا القاعدہ سے وابستہ گروپوں یا جنگجوؤں کو ’’تکفیری‘‘ قرار دیتی چلی آرہی ہے۔تکفیری اس گروہ کو کہا جاتا ہے جو اپنے سوا سب کو کافر قرار دیتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -