آئندہ 10 برسوں میں نزلہ زکام کو خیرباد کہنا ممکن ہو گا:ماہرین
لندن(اے پی پی) سائنس دانوں کی جانب سے سامنے آنے والی ایک بہت بڑی پیش رفت میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 10 برسوں میں نزلہ اور زکام پر قابو پا لیے جانے کا قوی امکان ہے۔ یہ اعلان وائرس کو شکست سے دوچار کرنے کا موقع فراہم کرنے والے کوڈ کی دریافت کے بعد کیا گیا ہے۔برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کی رپورٹ کے مطابق اس نزلہ اور زکام کا سبب بننے والے عوامل کا کوئی علاج نہیں پایا جاتا جو دو ہفتوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس وقت علاج کی غرض سے استعمال میں آنے والی دوائیں مذکورہ عوامل میں محض تخفیف کے کام آتی ہیں سائنس دانوں کی جانب سے نزلے زکام کا سبب بننے والے وائرس ""Parechovirus کی دریافت کے بعد اب یہ جاننا ممکن ہو گیا کہ وہ کمزوری کے اْس نقطے کا پتہ چلا سکیں جس کے ذریعے نزلے کے وائرسوں کو مات دی جا سکتی ہے۔اس اہم پیش رفت کے نتیجے میں ایسی دوا تیار کی جاسکتی ہے جو لوگوں کو نزلے سے دوچار ہونے سے تحفظ فراہم کرے گی ی یا متاثرہ حالت کو جلد از جلد ختم کرنے میں کامیاب ہوگی۔