اسلاف کے’’ امن مشن‘‘ کودنیابھر میں پھیلایا جائیگا

اسلاف کے’’ امن مشن‘‘ کودنیابھر میں پھیلایا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)معروف دینی سکالر وناظم اعلی ٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ر اغب حسین نعیمی نے کہاکہ اسلاف کے’’ امن مشن‘‘ کودنیابھر میں پھیلایا جائیگا۔انسداد دہشت گردی اورامن کے قیام کیلئے امریکا،بھارت اوراسرائیل کے عزائم پر کڑی نظر رکھناہوگی۔سرحدپار بیٹھے دشمن عناصر پاکستان کے امن وامان کوتباہ کرنے چاہتے ہیں۔محب وطن طبقات پاکستان مخالف قوتوں کے مکرو ہ عزائم کوناکام بنانے کیلئے اپنا قومی کردار اداکریں گے۔امن وامان کے قیام کیلئے مدارس اہل سنت ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔مفتی محمدحسین نعیمی اورڈاکٹرسرفراز نعیمی زندگی بھراشاعت دین کیلئے کوشاں رہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے17ویں یوم تاسیس کے موقع پر جامعہ نعیمیہ میں م منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ڈاکٹر مفتی محمدحسیب قادری،مفتی قیصر شہزاد نعیمی ، پروفیسر لیاقت علی صدیقی ودیگر نے خطاب کیا جبکہ پیر محمدارشد نعیمی،مفتی نعیم احمدصابری،مفتی ندیم قمر،مفتی محمدعمران حنفی،قاری محمدعبدالرحمان جامی،علامہ محمدارشد جاوید رضا،پیر فاروق امیرعلامہ فدا حسین قادری،مولاناشفقت علی یوسفی،قاری محمدامیر،مفتی محمدحسن بیگ اشرفی،مولانا محمدعابد نعیمی،حاجی محمدافضل،قاری ظہیر احمدبابر،علامہ یاسر علی سرداری،مفتی مسعودالرحمان نعیمی،پروفیسر ظفر اقبا ل نعیمی اورمولانا محمدآصف نعیمی مرکزی ،صوبائی عہدیداران سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں علامہ راغب حسین نعیمی نے عہدیداران کے ہمراہ یوم تاسیس کاکیک کاٹا اورملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔قبل ازیں جامعہ نعیمیہ کی تقریبات کے حوالے سے افتتاحی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راغب حسین نعیمی نے کہاکہ جامعہ نعیمیہ گزشتہ 7عشروں سے دین کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ہم قوم کے ہرفرد کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کرناچاہتے ہیں۔11مارچ کو مفتی اعظم پاکستان سیمینار کے موقع پرجامعہ نعیمیہ کی سالانہ تعلیمی،تبلیغی اورفلاحی کارکردگی رپورٹ جاری کی جائے گی۔علاوہ ازیں جامعہ نعیمیہ کی 64ویں سالانہ تقریبات کی دوسری نشست ’’بین المدارس مسابقہ حسن قرأت‘‘کل ہوگی ،جس میں پاکستان بھر کے مدارس کے طلبہ حصہ لیں گے۔