دینی غیرت کامعاملہ ہوتو اپنے پیاروں کی پرواہ کئے بغیر حق کا ساتھ دو، عرفان احمد

دینی غیرت کامعاملہ ہوتو اپنے پیاروں کی پرواہ کئے بغیر حق کا ساتھ دو، عرفان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)تحریک اُویسیہ پاکستان کے مرکزی امیر ،پیرغلام رسول اُویسی ،سینئرنائب امیر،سید عرفان احمدنے کہاہے کہ رسول اللہ ﷺ کافرمان عالی شان ہے کہ اللہ سبحان تعالیٰ غیرت مند ہے اور غیرت مندوں کو پسند فرماتا ہے،غیرت مند وہی ہیں جو کریم آقا ﷺ کی ناموس پہ پہرہ دیں،کلمہ حق کہتے ہرگزنہ گھبرائیں،دین حق کی شان پرسید امام عالی مقام حضرت امام حسین نے ساراخاندان وارکرقیامت تک کے مسلمانوں کودرس دے دیاکہ جب دینی غیرت کامعاملہ ہوتواپنی اپنے پیاروں کی پرواہ کئے بغیرحق کاساتھ دواورظلم کے خلاف ڈٹ جاؤ،،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اہلسنت کی قیادت میں بنیادی طورپر کوئی اختلاف نہیں ،بڑی جماعتوں میں رائے کااختلاف تنظیمی حسن ہوتاہے مسئلہ نہیں بنتا،ناموس رسالت مآب ﷺاوراسلام کے حکمرانی کیلئے سب کے ساتھ مل کرکام کریں گے،ہماراکسی کے ساتھ مقابلہ ہی نہیں ،ہم گھر سے نکل پڑے ہیں ،عزت و ذلت اللہ تعالیٰ کے اختیارمیں ہے ،اللہ تعالیٰ کے فضل سے الیکشن 2018میں اہلسنت جماعتیں ٹوٹل اکثریت حاصل کریں گے