حافظ محمد ادریس دعوتی و تنظیمی دورہ پرآج حرمین شریفین روانہ ہونگے
لاہور(وقائع نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس ایک ماہ کے دعوتی و تنظیمی دورہ پر 6 مارچ کو حرمین شریفین جارہے ہیں جہاں وہ عمرے کی سعادت حاصل کریں گے اور پاکستانی کمیونٹی کے مختلف اجتماعات سے خطاب کریں گے۔20مارچ کو حافظ محمد ادریس سعودی عرب سے قطر روانہ ہونگے جہاں وہ معروف اسکالر ڈاکٹر یوسف القرضاوی سے ملاقات کریں گے اور قطر میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے پروگرامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔حافظ محمد ادریس اپریل کے پہلے ہفتے واپس پاکستان پہنچیں گے