وکلاء کی بحالی جمہوریت و استحکام کیلئے قربانیاں قابل تحسین ہیں‘ محمد خان ڈاہا

وکلاء کی بحالی جمہوریت و استحکام کیلئے قربانیاں قابل تحسین ہیں‘ محمد خان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال(بیورونیوز)ڈسٹرکٹ بار پروفیشنل لائرز فورم کے زیراہتمام مرغوب احمد خان، منیراے ملک اورمعروف سماجی رہنما مطلوب احمد خان کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب عہدیداران ضلع کونسل ومیونسپل کمیٹی خانیوال کے نومنتخب چیئرمین ،وائس چیئرمین کے اعزاز میں پروقار تقر یب(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

اعشائیہ تقریب کاانعقاد کیاگیا تقریب میں سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد خان ڈاہا، ممبرقومی اسمبلی محمد خان ڈاہا،ممبرپنجاب بار کونسل جاو ید ہاشمی ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے حاجی عرفان خان ڈاہا نے کہاکہ وکلاء برادری کاملک وقوم کی تعمیروترقی،آئین وقانو ن کی بالادستی، عدل وانصاف کی فراہمی کیلے کلیدی کردار ہے۔ممبرقومی اسمبلی محمدخان ڈاہا نے کہاکہ وکلاء برادری کی جمہوریت کی بحالی واستحکام کیلے قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ممبرپنجاب بار کونسل جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہاکہ وکلاء برادری نے آئین وقانون کی بالادستی ،جمہوریت کے استحکام کیلے لازوال قربانیاں دی ہیں۔تقریب کے میزبان مرغوب احمد خان ایڈووکیٹ، منیرا ے ملک ایڈووکیٹ ،مطلوب احمد خان نے کہاکہ وکلاء برادری کی قربانیاں قابل فخرہے۔عدل وانصاف کے حصول وفراہمی اورمظلوم ومحکوم کی دادرسی کا پہلافورم وکلاء ہیں۔نومنتخب وائس چیئرمین ضلع کونسل تیمور خان ڈاہا نے کہاکہ عدلیہ کی آزادی کی عظیم جدوجہد میں پوری قوم نے وکلاء کا ساتھ دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے چیئرمین بلدیہ مسعودم مجید خان ڈاہا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وکلاء کی عظیم قربانیوں کے نتیجہ میں آئین وقانون کی بالادستی ہے ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب صدر چوہدری محمدعمرچیمہ ،جنرل سیکرٹری راجہ سہیل ظفرنے کہاکہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ بھی بنیادی طورپر وکیل تھے۔تقریب میں حاجی رضوان خان ڈاہا، فرخ خان ڈاہا،ڈاکٹرامجدشہزاد، ڈاکٹر ابتسام امجد،علی احمد خان،مہر عرفان بھروانہ،چوہدری علیم الدین،یونین کونسل کے چیئرمین رانامحمداختر،مہر افتخارنکیانہ ایڈووکیٹ،اقبال قریشی، چوہدری شفقت محمود،ڈاکٹر ریاض شاہ،محمود اکبر،چوہدری غلام حسین،چوہدری خوشی محمد ارشد،راؤ محمدجمیل،چوہدری عباس احمد،رائے یوسف کھرل،مبشرعلی خان ڈاہا،ملک محمداقبال راٹھور،خالد بخاری، رانا ضیاء الرحمن ، رانا عامر، ساجد چوہان،الطاف حسین بھٹی، ملک کاشف منیر،چوہدری یونس،راؤ امان اللہ،چوہدری زاہد اقبال کمبوہ،امتیاز علی اسد،شاہدانجم ،عبدالستا ر،راؤ رضا اللہ،کاشف صدیق اوردیگر وکلاء،سماجی، سیاسی حلقوں نے شرکت کی۔