وزیر اعلیٰ کی اولین ترجیح دیہی عوام کا معیارزندگی بلند کرتا ہے‘ حسین جہانیاں
کبیروالا(نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر اور ممبر پنجاب اسمبلی سید حسین جہانیاں نے میونسپل کمیٹی ہال کبیروالا میں مقامی این جی او کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح دیہی عوام کا معیار زندگی بلند کرناہے ،خواتین کو معاشی اور علمی لحاظ سے مضبوط کرنے سے جہاں انکے گھرانوں کو مالی طور پر استخکام حاصل ہوتا ہے ،وہاں(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
پرامن معاشرے کی تشکیل پر بھی اسکے اثرات مرتب ہوتے ہیں چیئرمین ضلع کونسل خانیوال انجینئر محمد رضا سرگانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقامی این جی او نے دیہی عوام کی زندگیوں میں سدھار لانے کے لئے جس مشن کا بیڑا اٹھایا ہے ،وہ نہ صرف قابل ستائش ہے بلکہ یہ ترقیاتی منصوبہ دیہی عوام کے لئے کسی نعمت خداوندی سے کم نہیں ہے ،تحصیل کبیروالا سمیت ضلع خانیوال کے اکثر علاقے پسماندگی کا شکار ہیں ،دیہی علاقوں میں عوام کو ٹرانسپورٹ،روزگار،پینے کے صاف پانی اور حصول علم کے بہتر مواقع کی عدم دستیابی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے ۔جس پراجیکٹ پر مقامی این جی او کام کررہی ہے ،اسی حوالے سے وفاقی اور پنجاب حکومت کے پروگرامز کے تحت ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی بھی مختلف منصوبہ جات پر کام کررہی ہیں ،اس موقع پر این جی او کے نمائندگان ملک محمد اشرف،سمیرا ناصر،ابوبکر ننکانی،عدنان،بابر اور ناصر محمود گکھڑ نے بتایا کہ ان کی این جی او ضلع خانیوال کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی مشکلات کم کرنے ،انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرایک خصوصی پراجیکٹ پر کام کررہی ہے ،تقریب میں این جی اوکے سی ای او ملک محمد اشرف چیئرمین میونسپل کمیٹی راؤ سلطان احمد،پراجیکٹ منیجرسمیرا ناصر، ڈی ای اپی سلیم احمد وڑائچ ، وائس چیئرمین مہر مزمل علی چدھرڑ،کرنل(ر) محمد ظفر، جنرل کونسلرزاطہر یوسف خان ،زبیدہ راؤ،ملک طاہر شفیق،مظہر عباس ڈھڈی،ناصر محمود گکھڑ،ابوبکر ننکانی ،مرزا سمیع اللہ بیگ،ریاض شاہد پنیاں ،مہر زوار حسین سڈھل،شمیم حیدر خان بھٹہ،حشمت خان پہوڑ،عدنان ،محمد بابر،ملک عمر طارق،سعد خان سیال،محمد رمضان اور دیگرنے خطاب کیا۔