مہمان پر جوتا پھینکوا کر پنجاب حکومت نے بھونڈی حرکت کی‘ جمشید دستی

مہمان پر جوتا پھینکوا کر پنجاب حکومت نے بھونڈی حرکت کی‘ جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ، نور پور رنگا(نامہ نگار) پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہمان پر جوتا پھینکوا کر پنجاب حکومت نے بھونڈی اور غیر اخلاقی حرکت کی ہے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید احمد قومی دھارے کے اہم سیاستدان ہیں جو پانامہ لیکس میں حکمرانوں کے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

خلاف رٹ پٹیشنربھی ہیں اور وہ لاہور کے مہمان کے طور پر میچ دیکھنے گئے مگر پنجاب حکومت کے پالے ہوئے گلو بٹوں نے انکے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی جسکی پوری قوم مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اتنی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کہ وہ لاہوریوں کی روایات بھی بھول گئے ہیں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے ساتھ ہونے والی حرکت کا جواب قومی اسمبلی میں وزیر اعظم سے لینگے۔ عوامی راج پارٹی کے چئیرمین ایم این اے جمشید خان دستی نے نور پورنورنگا میں فہد خان کی قران خوانی میں شرکت کے بعد سرائیکی شعراء حقوق کونسل پاکستان کے بانی وصدر سرائیکی شاعر دیوانہ بلوچ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاکہا کہ جلد بہاولپور میں عوامی راج پارٹی کی ممبر سازی کا آغاز کریں گے سرائیکی وسیب کے اکثر سیاست دان ایوان میں شراب نوشی کرتے ہیں اور کمیشن کھا کر علاقے کی تقدیر کا سودا کرتے ہیں اب مردہ گھوڑوں کا دور ختم ہوچکا اپنی نئی نسل میں سے قیادت پیدا کی جائے اور اپنے وسیب کے لوگوں کو ایم پی اے اور ایم این اے بنایا جائے میں موجودہ حکومت سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ کسانوں سے گنے کی خریداری سرکاری ریٹ پر کی جائے اور اس سال کسانوں گندم کے مناسب نرخ د یے جائیں اگر کسانوں کو مناسب نرخ نہ ملا تو ایک خونی انقلاب آئے گا اس موقع پر ملک غلام مصطفی چنڑ ،خواجہ حافظ فضل الرحمن ،ملک محمد اعجاز،خالد اقبال مڑل ،حاجی صفدر رشید بلوچ اسد بلوچ ،ملک محمد اقبال ملتانی ،جنید اشرف بھی موجود تھے ۔
جمشید دستی