مردم شماری ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ ہے‘ سعید منیس

مردم شماری ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ ہے‘ سعید منیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی( بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)ممبر قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ مردم شماری ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

حل کا مؤثر ذریعہ ہے عوام مردم شماری ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور درکار معلومات بلاخوف و ہچکچاہٹ درست فراہم کریں یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل سنتے ہوئے کہی سعید احمد خان منیس نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ان مسائل کے بارے میں معلومات ہونا نہایت ضروری ہے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن نہیں ہو پا رہی اس کی وجہ کسی بھی علاقہ کی مکمل آبادی اور اس میں دستیاب سہولیات بارے لاعلمی ہے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے دوران اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر ہے تعلیم اور صحت کی سہولیات کس قدر فاصلہ پر مسیر ہیں لوگوں کا رہن سہن کا انداز کیا ہے انہوں نے کہا کہ ان تمام معلومات کی روشنی میں آئندہ کی ترقیاتی منصوبہ بندی کا دارومدار ہے اس لیے عوام کسی قسم کے حقائق چھپانے کی بجائے تمام معلومات درست فراہم کریں۔
سعید منیس