حکومت نیک نیتی سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل پیرا ہے‘ رئیس محبوب احمد
صادق آباد( نمائندہ پاکستان)پیپلز پارٹی کی طرف سے بلوائی جانیوالی اے پی سی کانفرنس بے سود اور بے معنی ثابت ہوئی مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ قومی مفادات کی سیاست کو فروغ دیا حکومت نیک نیتی کیساتھ نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )
مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے سردار رئیس محبوب احمد خان نے بھونگ شریف میں علاقہ کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالہ سے نہ صرف دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوگا بلکہ معاشرے کے ناسور کیفر کردار تک پہنچیں گے پیپلز پارٹی کی طرف سے جس مقصد کے تحت اے پی سی کا انعقاد کیا گیا وہ غیر موثرثابت ہوا پانامہ لیکس میں میاں برادران کا دامن صاف وشفاف ہے آئندہ ہونیوالے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی صورت کامیابی حاصل نہیں کر پائیگی پاکستان کی سلامتی کیلئے امن کا قیام ضروری ہے جس کیلئے سیاسی وعسکری قیادت متحد ہے پوری قوم دہشت گردی کیخلاف افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔