یقین نہیں ریاست مہاجروں کو انصاف دے گی،ندیم نصرت

یقین نہیں ریاست مہاجروں کو انصاف دے گی،ندیم نصرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (خصوصی رپورٹ ) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کہاہے کہ ہمیں اب قطعی امید نہیں ہے کہ ریاست پاکستان، مہاجروں کو انصاف(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
دے گی،مہاجروں پر ظلم وستم کا سلسلہ اب مجھ سے برداشت نہیں ہوتا، کیاارباب اختیارچاہتے ہیں کہ مہاجربھی پہاڑوں پرچلے جائیں ۔ انہوں نے ارباب اختیار واقتدار کو متنبہ کیا کہ ارباب اختیار واقتدار کیلئے یہ آخری موقع ہے کہ وہ مہاجروں کے خلاف ریاستی سطح پرڈھائے جانے والے مظالم کا سلسلہ بند کرائیں۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرندیم احسان اور مصطفی عزیزآبادی بھی موجود تھے ۔ ندیم نصرت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ کے سینئرکارکن ندیم خان کو 17، دسمبر2016ء کو رینجرز کے باوردی اہلکاروں نے گرفتارکیاتھا، کمالو گروپ سے تعلق رکھنے والا مولانا ندیم نامی شخص ندیم خان کے گھروالوں پر دباؤ ڈالتا رہا کہ ندیم خان انکارکررہا ہے لیکن آپ پی ایس پی کا فارم بھردیں تو ندیم خان رہا ہوجائیں گے لیکن گھروالوں نے صاف انکارکردیا اورپھر ندیم خان کو رینجرز کی حراست میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ماورائے عدالت قتل کردیا گیا اورانکی تشددزدہ لاش پھینک دی گئی ۔ابھی ابھی اطلاع ملی ہے کہ رابطہ کمیٹی کے اسیررکن اشرف نور کو قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکار جیل سے نکال کرنامعلوم مقام پر لے گئے ہیں ۔ وزیراعظم پاکستا ن ، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان اگر عوام کیلئے درد رکھتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ یہ ظلم وستم بندکرائیں ، آخرہم کب تک لوگوں کو صبرکی تلقین کرتے رہیں گے ، کے ضمیرسوئے ہوئے ہیں ۔