گرینڈ جرگہ کا فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کیخلاف دھرنے کا اعلان
پشاور(آئی این پی ) گرینڈ جرگے نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر د یا ۔ گزشتہ روز فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے حکومتی فیصلے کے حوالے سے فاٹا گرینڈ جرگے کا پشاور میں جرگہ ہوا جس میں مختلف ایجنسیوں کے قبائلی عمائدین نے شرکت کی اورحکومتی فیصلے کی بھرپور مخالفت کی گئی۔فاٹا گرینڈ جرگے کے اراکین کا کہنا تھا حکمران خود کو جمہوریت کے علمبردار کہتے ہیں جبکہ ہم نے ریفرنڈم کیلئے رائے مانگی تو مخالفت کر کے ہمیں ریفرنڈم کرانے کے حق سے محروم کر دیا ، منفی حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں، فیصلے کیخلاف ہماری تحریک جاری رہے گی اور اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا جائے گا۔