وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے قذافی سٹیڈیم میں چوکے ،چھکے ،شائقین جھوم اٹھے
لاہور (آئی این پی ) وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی کرکٹ کے رنگ میں رنگ گئے ، انہوں نے قذافی سٹیڈیم میں چوکوں اور چھکوں کی پریکٹس شروع کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے شائقین کرکٹ کا جوش او ر ولولہ بڑھانے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنے کی پریکٹس شروع کر دی جہاں انہوں نے سفید شلوار قمیض اور وائٹ کیپ میں ملبوس ہو کر خوب شارٹس لگائے۔پہلی گیند پر سٹریٹ ڈرائیو لگایا اور دوسری ہی گیند پر چھکا لگا کر گیند کو باؤنڈری سے باہر کر دیا۔ کچھ گیندوں پر وہ اپنی وکٹ کا دفاع کرتے ہوئے بھی نظر آئے اور سٹریٹ ڈرائیو بھی لگائے جبکہ آف سائیڈ پر ملنے والی گیندوں پر خوب زور دار اور بھرپور ٹائمنگ والے شارٹس بھی کھیلے۔