وزیر اعظم دو روزہ دورے پرآج کویت جائیں گے
اسلام آباد(اے این این) وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے پر(آج) پیر کو کویت جائیں گے جہاں ان کی امیرکویت سمیت اعلی قیادت سے ملاقات ہوگی۔ترجمان وزی ر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی امیر کویت سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، سیکیورٹی، تجارت اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر بات چیت ہوگی۔