قائداعظم پولو گولڈ کپ کے سلسلے میں اہم پریس کانفرنس آج ہوگی

قائداعظم پولو گولڈ کپ کے سلسلے میں اہم پریس کانفرنس آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہورپولو کلب کے زیراہتمام بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2017ء کے سلسلے میں اہم پریس کانفرنس آج ہوگی۔ پریس کانفرنس میں لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر اور بینک الفلاح کے اعلیٰ آفیشلز میڈیا کو پاکستان کے سب سے بڑے پولو ایونٹ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2017ء میں ہر سال غیرملکیوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔ پوری دنیا سے لوگ اس ایونٹ کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لاہور کا رخ کرتے ہیں۔ پولو کا پاکستان کی اکانومی میں ایک بڑا رول ہے۔ بڑی تعداد میں تماشائی پولو گراؤنڈز کا رخ کرتے ہیں۔ کوالٹی کی پولو کھیلی جاتی ہے۔ پوری دنیا میں پاکستان کا ایک مثبت امیج اجاگر ہوتا ہے۔ غیرملکی امپائرز تمام میچز سپروائز کرتے ہیں۔ عرفان علی حیدر نے بینک الفلاح کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جو گزشتہ کئی سالوں سے پولو کو سپانسر کر رہا ہے۔ سپانسرز پولو سمیت ہر کھیل میں بہت اہم ہوتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ بینک الفلاح نیشنل اوپن کو سپانسر کرتا ہے۔ نیشنل اوپن میں ہر گیم چار کی بجائے پانچ چکر کا ہوتا ہے۔ ٹیموں کے نام ، شیڈول اور دیگر تفصیلات آج پیر کو پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتائی جائیں گی۔