تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 مارچ تک یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلا جائیگا
ڈونیڈن (این این آئی) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 مارچ تک یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مارچ تک ویلنگٹن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 مارچ تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گاکیوی ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی ٗ جنوبی افریقہ کی قیادت کے فرائض فاف ڈوپلیسی انجام دیں گے۔