سرچ آپریشن میں ایک اشتہاری سمیت 70 افراد کو گرفتار کرلیاگیا
لاہور (خبرنگار،اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف علاقوں مصطفی آباد، شالیمار، باغبانپورہ، یوحنا آباد، اسلام پورہ، ساندہ ، بند روڈ کے علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری سمیت 70 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ مختلف تھانوں کی پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 70 افرادکو گرفتار کیا ،جن میں 32افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ ہونے پر دھرلیا گیا۔آپریشن کے دوران 37 مشتبہ افراد بھی گرفتارکرلئے گئے، جن میں ایک اشتہاری بھی شامل ہے،گرفتار افراد سے2 پستول اور درجنوں کارتوس ، چرس اور شراب برآمد ہوئی۔پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کر لئے ہیں۔