مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج ، مجاہدین میں تازہ جھڑپیں 2اہلکار واصل جہنم ،7زخمی
سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان تازہ جھڑپیں،2اہلکار واصل جہنم، 4 زخمی ، بھارتی فوج کا جھڑپ کے دوران ایک مجاہد کو شہید اور قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ، شہید مجاہد کی شناخت عاقب احمد بٹ کے نام سے ہوئی جو حافظ قرآن بھی تھا ، بھارتی فوج کی گولہ باری سے دو رہائشی مکان بھی تباہ ، علاقہ مکینوں کا سخت احتجاج ، مشتعل نوجوانوں کا پتھراؤ ، لاٹھی چارج اور پیلٹ گن کے استعمال سے درجن سے زائد کشمیری زخمی، متعدد کو حراست میں لے لیا گیا ،ادھر شوپیاں اور سوگن میں بھی جھڑیوں میں مجاہدین کی بھارتی فورسز کے کانوائے پر فائرنگ سے 3 اہلکار بھارتی زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ترال میں بھارتی فوج نے علاقہ کا محاصرہ کیا توقصبے میں احتجاج شروع ہوگیا جس کے دوران ایک سی آر پی ایف اہلکار سے رائفل چھین لی گئی۔ فورسز نے ایک مکان کو مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع پر زور دار دھماکے سے اڑا دیا ۔پولیس کے مطابق ایک مجاہد شہید جبکہ دو زخمی ہوئے جبکہ مجاہدین کی فائرنگ سے 2اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ۔قصبہ ترال سے چار کلومیٹر دور ہفو نگین پورہ علاقے کو مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع پر فوج و پولیس نے محاصرے میں لیا تو گاؤں کے نوجوان جمع ہوگئے اوراحتجاج شروع کر دیااور محاصرے میں شامل اہلکاروں پر پتھراؤکیا جس پر علاقے میں شدیدجھڑپوں کا آغاز ہو گیا۔ پولیس نے احتجاج و پتھراؤ کرنیوالے نوجوانوں پر وحشیانہ شیلنگ شروع کی تو مزید سینکڑوں نوجوان بھی احتجاج میں شامل ہوگئے ۔مظاہرین و فورسز کے درمیان تصادم آرائی شام دیر گئے تک جاری رہی۔فورسز نے جونہی احتجاج میں شامل لوگوں کے تعداد میں اضافہ ہوتے دیکھا توآپریشن ختم کرکے تلاشی کارروائی شروع کردی۔تلاشی کارروائی کیساتھ ہی فورسز اور مجاہدین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ شروع ہوا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔ادھرترال قصبے میں مجاہدین کے محصور ہونے کی خبر پھیلتے ہی بازار میںآنا فانا افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا اور مشتعل نوجوانوں نے فورسز کی گاڑیوں پر شدید پتھراؤکیا ۔مظاہرین میں شامل کسی نا معلوم نوجوان نے چھڑی دکھا کر سی آر پی ایف اہلکار سے گول مسجد کے نزدیک ایک رائفل چھینے لی اور فرار ہوا۔قصبے میں صورتحال انتہائی کشیدہ تھی جبکہ جھڑپ کی جگہ پر دھماکے بھی سنے گئے۔ ضلع شوپیاں میں مجاہدین کیخلاف آپریشن پر آزادی کے حامی احتجاجی مظاہرین و بھارتی فورسز میں شدید جھڑپیں ہوگئیں بھارتی اہلکاروں کی وحشیانہ فائرنگ و شیلنگ سے 10افراد زخمی ہوگئے جبکہ بھارتی فورسز کی گاڑی الٹنے سے5اہلکارزخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ فائرنگ سے وہ رات بھر گھروں میں سہم کر رہ گئے۔ اس دوران سوگن میں بھی شدید جھڑپیں ہوئیں۔
بھارتی فوجی ہلاک