رواں ماہ تک سندھ پولیس کی کارکردگی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش

رواں ماہ تک سندھ پولیس کی کارکردگی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر )ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق اے آئی جی آپریشنز سندھ شیراز نذیر نے سندھ پولیس کی رواں سال 28 فروری تک پر مشتمل کارکردگی رپورٹ میں بتایا کہ آپریشنل اور انویسٹی گیشن پولیس کی جرائم کے خلاف مؤثر اور مربوط اقدامات کی بدولت سندھ بھر میں مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ/ دہشت گرد / ڈاکوؤں سے مجموعی طور پر143 پولیس مقابلے ہوئے جس کے نتیجے میں 1861ملزمان / ڈکیت / دہشت گرد گرفتار جبکہ24 دہشت گردوں، 02 اغواء کاروں، سمیت مجموعی طور پر84 جرائم پیشہ ہلاک ہوئے اسی طرح 38 دہشت گرد،02 اغواء کار،24کلرز،09بھتہ خور،167ڈکیت کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ،اسلحہ ایکٹ کے تحت787اورمنشیات ایکٹ کے تحت 834ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان ودیگرکے قبضہ سے 39 ایس ایم جیز / کلاشنکوف، 12 شاٹ گنز / ریپیٹرز، 24 رائفلیں، 1005 پستول / ریوالورز / ماؤزرز، جبکہ51ہینڈگرنیڈز/بم برآمد ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال مورخہ28 فروری تک نیشنل ایکشن پلان پر صوبے بھر میں عمل درآمد کے تحت3717 غیرقانونی تارکین وطن کو مجموعی طور پر 2080 مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا۔علاوہ اذیں لاؤڈاسپیکر ایکٹ/ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے 2707مقدمات کے تحت2176، نفرت انگیز لٹریچر/تقریر کے126مقدمات کے تحت104، اسلحہ ایکٹ کے21787 مقدمات میں20541،وال چاکنگ کے 647مقدمات میں 130جبکہ ٹیمپریری ریزیڈنٹ ایکٹ کے 1136مقدمات میں خلاف ورزیوں کے مرتکبین 1846ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال مورخہ28 فروری تک نیشنل ایکشن پلان پر کراچی کے تینوں پولیس زونز میں عمل درآمد کے تحت 2759 غیرقانونی تارکین وطن کو مجموعی طور پر1647 مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا۔علاوہ اذیں لاؤڈاسپیکر ایکٹ/ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے 1755مقدمات کے تحت1323، نفرت انگیز لٹریچر/تقریر کے68مقدمات کے تحت 53،اسلحہ ایکٹ کے 13382مقدمات میں12251،وال چاکنگ کے529مقدمات میں78جبکہ ٹیمپریری ریزیڈنٹ ایکٹ کے768مقدمات میں خلاف ورزیوں کے مرتکبین1388 ملزمان کو گرفتار کیا گیاجوکہ مذکورہ مجموعی تعداد میں شامل ہے ۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ سال2017کے حوالے سے مرتب کردہ جامع اور مربوط اقدامات پر مشتمل سیکیورٹی / پولیسنگ پلان کے تحت باالخصوص جرائم کے خلاف پولیس حکمت عملی اور لائحہ عمل کو مذید مؤثر اور فول پروف بنایا جائے تاکہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کو ہر سطح پر غیرمعمولی بنایا جاسکے ۔

مزید :

علاقائی -