پی ایس ایل فائنل ، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات اہم شاہراؤں پر چیک پوسٹیں، شائقین کی جامہ تلاشی
لاہور (رپورٹنگ ٹیم ) کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے مابین ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے نہ صرف قذافی سٹیڈیم بلکہ لاہور کے مختلف مقامات پر بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔سٹیڈیم کے اندر اور باہر سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری تعداد تعینات رہی ۔سٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر واک تھر و گیٹ نصب کئے گئے تھے ۔پنجاب سٹیڈیم اور قذافی سٹیڈیم لاہور میں سی سی ٹی وی کیمروں کا کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا جہاں سے ہر آنے جانے والوں پر مسلسل نظر رکھی گئی۔ایمبولینس ،فائر بریگیڈ،بم ڈسپوزل سکواڈ اور نادراکے عملہ نے بھی اپنے فرائض مستعدی سے سر انجام دئیے ۔پی ایس ایل فائنل شروع ہونے سے قبل ہی حساس اداروں، رینجرز اور پنجاب پولیس کے 10 ہزار اہلکاروں نے قذافی سٹیڈیم کی ملحقہ عمارتوں اور سڑکوں کا کنٹرول سنبھال لیاتھا ۔میچ کے دور ان لاہور سمیت پنجاب بھر میں رینجرز کی 10کمپنیاں تعینات کی گئیں۔جن میں سے 5 کمپنیاں قذافی سٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں کے تعینات رہیں۔ قذافی سٹیڈیم کی جانب جانیوالے فیروز پورروڈ اور مین بلیووارڈ گلبرگ پر چیک پوسٹیں بنائی گئیں۔شائقین کرکٹ کو اصل شناختی کارڈ اور ٹکٹ دیکھنے کے بعد داخلہ کی اجازت دی گئی ۔سکیورٹی اداروں نے مکمل سرچ آپریشن کرنے کے بعد سٹیڈیم کو پی سی بی کے حوالے کیا سرچ آپریشن کے دوران قذافی سٹیڈیم کے اندر اور باہر ایک ایک کونے کی تلاشی لی گئی سٹیڈم کے ہر کمرے میں موجود پڑی چیزوں کا جائزہ لیا دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے بعد قذافی سٹیڈیم کی کلیرنس دی گئی۔سٹیڈیم کے دروازے ساڑھے پانچ بجے کے قریب بند کر دیئے گئے ۔سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے صوبے کے دیگر شہروں سے اعلیٰ اور تجربہ کار پولیس افسران کو طلب کیا گیا تھا، جنہیں دوران میچ خصوصی ذمہ داریاں دی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل کے دوران ٹریفک انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کے 8 ایس پی، 19ڈی ایس پی، 62 انسپکٹر، 131 پیٹرولنگ آفیسرز اور 1600 وارڈنز تعینات کئے گئے ۔میچ دیکھنے کیلئے آنے والے افراد کی متعدد جگہ پر مکمل تلاشی لی گئی ، جب کہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے 5 مقامات پر پارکنگ ایریاز بنائے گئے ۔انتظامیہ کے مطابق اچھرہ فلائی اوور، لبرٹی مارکیٹ، سینٹر پوائنٹ، ایف سی کالج اور برکت مارکیٹ کے مقامات پر پارکنگ ایریاز بنائے گئے جہاں سے فری شٹل سروس کے ذریئے تماشائیوں کو سٹیڈیم پہنچایا گیا ۔ایکسائز کی ٹیمیں پارکنگ مقامات پر فرائض انجام دیتی رہیں۔سٹیڈیم کی فضائی نگرانی کیلئے وزیر اعظم نے ہیلی کاپٹرز فراہم کیے ۔ ہیلی کاپٹرفائیوسٹار ہوٹل ،قذافی اسٹیڈیم اور داخلی اور خارجی راستوں کی فضائی نگرانی کرتے رہے ۔پولیس ، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے اداروں کے اہلکارقذافی سٹیڈیم کے اطراف میں مسلسل پیٹرولنگ کرتے رہے۔ اس دوران مشکوک نظر آنے والے کئی افراد کو روک کر ان کی جامع تلاشی لی گئی اوران سے شناختی کوائف بھی چیک کئے گئے۔ اس دوران خود کو ایلیٹ فورس کا اہلکار ظاہر کرنے والے ایک شخص اور فیفا گیٹ کے باہر سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا جس سے مزید تفتیش کے لئے متعلقہ تھانے پہنچادیا گیا۔ مشکوک شخص اپنی شناخت کرانے میں ناکام رہا۔
سخت سکیورٹی
لاہور (رپورٹنگ ٹیم ) پی ایس ایل فا ئنل کے مو قع پر صو با ئی دار الحکو مت کی اہم شا ہر ائیں کئی گھنٹے پہلے بند کر دی گئیں۔ان شاہراؤ ں میں وہ سڑ کیں بھی شا مل رہیں جو حکو مت کی جا نب سے اعلا ن کر دہ پلا ن میں نہیں تھیں ان سڑ کو ں کو غیر اعلا نیہ طو رپر بند کر نے سے شہر میں ٹر یفک کا نظا م بر ی طر ح درہم ہو گیا ۔شہر ی اپنے گھر وں کو جا نے کیلئے ٹر یفک وارڈنز کی منت سما جت کر تے رہے لیکن انہو ں نے کو ئی با ت نہ سنی جس کی وجہ سے کئی جگہو ں پر لڑ ائی جھگڑ وں کے واقعا ت رونما ہو ئے شہر ی اس صو رتحا ل پر شد ید غصے میں دکھا ئی دیئے۔جب کے ٹر یفک وارڈنز نے بھی بد تمیز ی کا بھر پو ر مظا ہر ہ کیا ۔تفصیلات کے مطا بق پی ایس ایل فا ئنل کے موقع پر حکو مت کی جا نب سے مسلم ٹا ؤ ن سے کلمہ چو ک تک ،صد یق ٹر یڈ سینٹر سے کلمہ چو ک تک ،جیلا نی پا رک سے آ گے تما م سڑ ک کو بند کر نے کا اعلا ن کیا گیا تھا لیکن ٹر یفک وارڈنز اور دوسر ے پو لیس اہلکا روں نے وحد ت روڈ نقشہ سٹا پ سے مسلم ٹا ؤ ن مو ڑ تک سڑ ک کو مکمل بند کر دیا جن لو گو ں سے سمن آ با د اور مز نگ کی جا نب جا نا تھا ان کو بھی روک دیا گیا ۔جس کی وجہ سے شہر ی شد ید مشکلا ت کا شکا ر رہے۔نقشہ سٹا پ وحد ت روڈ پر ٹر یفک وارڈنز خو اتین سے بد تمیز ی کر تے رہے جب ان کو روکا گیا تو انہو ں نے کہا کہ ہم مجبو ر ہے۔اس مو قع پر ایک گا ڑ ی میں چیف ٹر یفک آ فیسر رائے اعجا ز احمد اپنے سکو اڈ کے ہمر اہ نقشہ سٹا پ پر آ ئے لیکن اس سڑ کو کھو لے بغیر ہی واپس چلے گئے نقشہ سٹا پ پر ٹر ک لگا کر سڑ کو بند کیا گیا تھا ۔اس کے علا وہ جیل روڈ کو شا دما ن چو ک سے مکمل بند رکھا گیا جب کے کینٹ کی جا نب سے آ نے والی ٹر یف کو بھی کیو لر ی گر اؤ نڈ پل سے پیچھے ہی روکد یا گیا ۔فیر وز پو ر روڈ پر نصیر آ با د سے پہلے ہی سڑ ک بند کی گئی جبکہ گا رڈن ٹا ؤ ن بر کت ما ر کیٹ سے آ نے والی تما م ٹر یفک کو روکا گیا ۔اس مو قع پر شہر یو ں کو کسی قسم کے متبا دل راستے بھی نہ دیئے گئے جس کی وجہ سے شہر یو ں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ ا ۔گھنٹو ں ٹر یفک بند ر ہنے سے گا ڑ یو ں میں سو ار شہر یو ں کی طبعیت بھی نا سا ز ہو گی۔اس مو قع پر شہر ی انتظا میہ کو کو ستے رہے اور کئی جگہ پر ہا تھا پا ئی بھی ہو ئی ۔
ٹریفک جام