بٹ خیلہ ،تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی 2 افراد جاں بحق

بٹ خیلہ ،تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی 2 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈ وزیرآباد میں تیزرفتارموٹرکاردرخت سے ٹکراگئی دونوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدیدزخمی وہ درگئی ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق لیویز ذرائع سے معلوم ہواہے کہ گزشتہ روز مالاکنڈایجنسی کے گاؤں گھڑی عثمانی خیل کے عبدالولی ،ارشدخان اوراسلام درگئی بازارارہے کہ وزیرآبادکے مقام پرگاڑی ان کے بے قابوہوکردرخت کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں عبدالولی اورارشدخان ساکنان گھڑی عثمانی خیل موقع پرجان بحق جبکہ اسلام ساکن مہردے شدیدزخمی ہوگئے وہ فوری طورپرسول ہسپتال درگئی منتقل کردیا مالاکنڈلیویزفورس نے ابتدائی رپورٹ درج کردی۔