کیلیفورنیا میں سیاسی کشدیگی ،ٹرمپ کے حامی ،مخالفین ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے

کیلیفورنیا میں سیاسی کشدیگی ،ٹرمپ کے حامی ،مخالفین ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیلیفورنیا(آئی این پی/ نیٹ نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سیاسی کشیدگی اس وقت دیکھنے میں آئی جب صدر ٹرمپ کے حامی اور مخالفین نعرے بازی کرتے کرتے ہوئے مشتعل ہوکرایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے۔ امریکا میں ڈونلڈٹرمپ کے صدربننے کے بعد جہاں اقتدار کے ایوانوں میں مخالفین ایک دوسرے کے خلاف سخت زبان استعمال کررہے ہیں ، وہیں گلی محلوں میں سیاسی کارکن بھی ایک دوسرے سے گتھم گتھا نظرآئے ہیں ۔أ ٹرمپ مخالف مسلسل مظاہروں کے بعد حکومتی جماعت کے حامیوں نے بھی عوامی ریلیاں نکالنے کا سلسلہ شروع کر دی ہیں ، ایسا ہی ایک اجتماع کیلیفورنیا میں اس وقت پرتشدد ہوگیا جب ٹرمپ کے حامی اور مخالفین نعرے بازی کرتے کرتے مشتعل ہوگئے اورایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پہل کس نے کی یہ توفیصلہ نہ ہوسکا لیکن تصادم کا آغاز سیاسی تنا ؤ بڑھنے کی علامت ہے ۔
کیلیفورنیا، تصادم