فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع،اپوزیشن کا اجلاس آج ہوگا

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع،اپوزیشن کا اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹ میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کیلئے متحدہ حزب اختلاف کا اجلاس آج (پیر کو) طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن کی صدارت میں ہو گا، پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف،عوامی نیشنل پارٹی،ایم کیو ایم اور قوم پرست جماعتوں کے اراکین سینیٹ شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ میں حزب اختلاف کی پارلیمانی جماعتوں کے اس اجلاس میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق آئینی ترمیم کے بل کا جائزہ لیا جائے گا اس بارے میں اپوزیشن لیڈر پیپلزپارٹی کے تجویز کردہ بل کے مسودے سے آگاہ کریں گے،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر جماعتیں حکومتی بل کے بعض صفحات کا جائزہ لیں گی اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے سرکاری بل میں ترامیم تیار کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کادعویٰ ہے کہ سینیٹ میں متحدہ حزب اختلاف حکومتی اور پیپلزپارٹی کے بلز سے تجاویز لے کر حکومت اپوزیشن دونوں کیلئے قابل قبول مشترکہ بل سامنے لاسکتی ہے،اس حوالے سے بعض جماعتوں میں تجاویز کا تبادلہ بھی ہوا ہے،حزب اختلاف کا اجلاس تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
فوجی عدالتیں