دماغ کی کارکردگی کو بہتراوراحساسات نوٹ کرنے والا ہیڈ فون

Mar 06, 2017


سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی کمپنی نے ایک جدید اور انوکھا ہیڈ فون بنایا ہے جو نہ صرف دماغ کا جائزہ لیتا ہے بلکہ دماغی توجہ اور ارتکاز کو بھی بہتر بناتا ہے۔اس ہیڈفون کو ’’مائنڈ سیٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اسے بنانے والی کمپنی کا دعویٰ بھی یہی ہے کہ اس سے دماغی کارکردگی بڑھتی ہے۔ یہ ہیڈ فون پہننے والے کے سر کی الیکٹرواینسفیلوگرافی (ای ای جی) کیفیت کونوٹ کرتی رہتی ہے جس سے پہننے والا ایک خاص کیفیت میں چلاجاتا ہے اور یہ دماغ سے مضر عادات کوروکنے میں بھی مدد دیتا ہے۔پورے ہیڈ بینڈ میں پانچ ای ای جی سینسر لگے ہیں اور ای ای جی گزشتہ 50 برس سے اسپتالوں میں دماغی جائزے کے لیے استعمال ہورہی ہے۔ کک اسٹارٹر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ای ای جی ہیڈ فونز مرگی کی شناخت، دماغی چوٹ کے علاوہ خلانوردوں اور کھلاڑیوں کی ذہنی کیفیت کو بہتر بنانے میں مددگار ہے۔

مزیدخبریں