سینیٹر طلحہٰ محمود کا مردان چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

سینیٹر طلحہٰ محمود کا مردان چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیوررپورٹ) جے یو آ ئی کے مرکزی رہنمااورچیئر مین سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی کیبنٹ سیکریٹریٹ اینڈ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سینیٹر طلحہٰ محمود نے مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کا دورہ کیااوراپنے اعزازمیں دیئے گئے استقبالیہ تقریب میں شرکت کی اس موقع پر جے یو آئی ضلع مردان کے امیر مولانا محمدقاسم ،جنرل سیکرتری مولانا امانت شاہ حقانی، سابقہ اراکین اسمبلی مولانا تاج الامین جبل، اور مولانا اسرار الحق حقانی بھی ہمراہ تھے پروگرام میں مردان چیمبر کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران اورمرکزی تنظیم تاجران کے ممبران اور رہنماوں نے کثیر تعداد میں شرکت کیاپنے خطاب میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سینیٹر طلحہٰ محمود نے کہاکہ چیمبر کے دورے سے انہیں دلی خوشی ہوئی ہے اور چیمبر کے عہدیداروں اور سپاسنامے میں پیش کئے گئے مطالبات او رمشکلات کے حل کے لئے وہ اپنی کوشیشں کریں گے انہوں نے کہاکہ صنعت وتجارت سے ہماری معیشت کی ترقی بندھی ہوئی ہے اورہماری کوشش ہے کہ تاجروں اور صنعتکاروں کو زیادہ سے زیادہ آسانیاں ہو اس موقع پر مردان چیمبر کے صدر محمد سجاد خان نے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی کو مردان چیمبرآمد پر خوش آمدید کہا اورکہا کہ یہ مردان چیمبر اوریہاں کی تاجر برادری کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے صدر محمد سجاد نے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی کو مردان چیمبر کے موجودہ مسائل سے آگا ہ کیا اورکہاکہ نامساعد حالا ت کے باوجود مردان چیمبر ریجن کے صنعت کاروں اور تاجروں کی خدمت میں کوشاں ہے۔ محمد سجاد نے مہمان خصوصی کو ایک سپاسنامہ پیش کیاجس میں تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کا احاطہ کیاگیا مرکزی تنظیم تاجران کے ضلع مردان کے صدر ظاہر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مردان تاجربرادری بہت مشکل حالات میں اس خطے کی خدمت کر رہے ہیں استقبالیہ تقریب سے مولانا امانت شاہ حقانی اور مولانا تاج الامین جبل نے بھی خطاب کیا اور مہمان خصوصی سے درخواست کی کہ اس چیمبر کی ہر لحاظ سے مدد کی جائے کیونکہ چیمبر محدود وسائل میں اس خطے کے تاجر برادری کی مدد میں کوشاں ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔