شمالی کوریا نے جاپان کے سمندرمیں 4 میزائل فائر کردیئے
پیانگ یانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر میں 4 بیلسٹک میزائل فائر کردیئے۔تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے فائر کیے گئے 4 میزائلوں میں سے 3 میزائل ایک ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرکے جاپان کے ’ایکسکلو سو اکنامک زون‘ میں جاگرے۔جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے نے اس موقع پر کہا کہ ”یہ خطرے کی ایک نئی سطح ہے“۔
ریحام خان نے ڈیرن سیمی کو اعلیٰ سول ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا
جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے یہ میزائل ٹونگ چانگ ری کے علاقے میں فائر کیے جو کہ شمال میں چین کی سرحد کے قریب واقع ہے۔یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ نے شمالی کوریا پر کسی میزائل اور جوہری تجربے کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔جنوبی کوریا کے فوجی حکام نے کہا کہ یہ میزائل پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 36 منٹ پر فائر کیے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ اس نے ایک نئی طرز کے بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔امریکہ نے شمالی کوریا کے میزائل فائر کیے جانے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اس سے مزید اشتعال انگیزی بڑھے گی۔