قذافی اسٹیڈیم میں ”گو میرا گو “کے نعرے لگ گئے ،اداکارہ نے شرمندگی کے عالم میں راہ فرار اختیار کر لی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ نے” گو میرا گو “کے نعرے لگ گئے جسے سن کر اداکارہ کو سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔میر ا نے کچھ سوچے سمجھے بغیر نعرے لگانے والوں کی طرف ہاتھ لہرانا شروع کردیا اور نعرے نہ رکنے پر وہاں سے چلی گئیں ۔
قذافی اسٹیڈیم میں اداکارہ میر ا انٹر ویو دے رہی تھیں کہ اس دوران منچلوں نے ”گو میرا گو “کے نعرے لگانے شروع کردیے ،نعروں کی شدت اتنی بڑھ گئی کے اسٹیڈیم کے شور میں بھی واضح طور پر نعرے سنائی دئیے ۔ان نعروں نے میرا کی توجہ بھی حاصل کر لی اور پہلے تو شرمندگی کے عالم میں میرا کی بے اختیار ہنسی نکلی اور پھر انہوں نے کہا ”وٹ“۔اس موقع پر خاتون صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ اپنے مداحوں کو کیا پیغام دینا چاہیں گی تو انہوں نے کہا کہ مداحوں نے کہہ دیا ہے ”گو میرا گو “اس لیے میں اب اندر جا رہی ہوں ۔یہ بات کر کے میرا وہاں سے چلی گئیں ۔