پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں،خورشید شاہ کی پشاور زلمی کو جیت پر مبارکباد
اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ایونٹ کی فاتح پشاور زلمی کو مبارکباد دی ہے۔خورشید شاہ نے کہا ہے عزم ، ہمت اور لگن کے ساتھ ہمیں آگے بڑھنا ہے۔ پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں ”گو میرا گو “کے نعرے لگ گئے ،اداکارہ نے شرمندگی کے عالم میں راہ فرار اختیار کر لی
خورشید شاہ نے اپنے پیغام میں کہا پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ شاندار کاکردگی پر سیمی الیون کو مبارکباد دیتا ہوں۔قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد نے ثابت کردیا کہ پاکستان پرامن ملک اور ہم پرامن لوگ ہیں۔ جیت کسی ٹیم کی نہیں ہوئی بلکہ اصل جیت پاکستان کی ہوئی ہے۔خورشید شاہ نے کہا عزم،ہمت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔