بہترین انتظامات اور زبردست سیکیورٹی پر وزیراعلیٰ پنجاب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں: شاہد آفریدی

بہترین انتظامات اور زبردست سیکیورٹی پر وزیراعلیٰ پنجاب کو دل کی گہرائیوں سے ...
بہترین انتظامات اور زبردست سیکیورٹی پر وزیراعلیٰ پنجاب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں: شاہد آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دوسرا ایڈیشن تمام تر رنگینیوں اور تاریخی لمحات کے ساتھ اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے فائنل کا لاہور میں انعقاد ایک یادگار لمحہ ہے جس پر تمام پاکستانی ہی حکومت کی تعریف کر رہے ہیں۔

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی

پاکستان کے سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی بھی سیکیورٹی انتظامات کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی کوششوں کو خوب سراہا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری ایک پیغام میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”فائنل میچ کے انتظامات اور سیکیورٹی کی صحیح معنوں میں تعریف کرتا ہوں، یہ پاکستان کیلئے ایک کامیای تھی، اس پر وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔“

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا تو حالیہ دہشت گردی کی لہر نے سوالیہ نشان کھڑا کر دیا تاہم پنجاب حکومت نے انتہائی زبردست انتظامات اور سیکیورٹی کو یقینی بنا کر لاہور میں فائنل میچ کا انعقاد کر کے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔

مزید :

T20 World Cup -