پیپلزپارٹی کی فوجی عدالتوں کی مدت میں ایک سال توسیع کی تجویز ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم متحد:اسحاق ڈار

پیپلزپارٹی کی فوجی عدالتوں کی مدت میں ایک سال توسیع کی تجویز ،دہشت گردی کے ...
پیپلزپارٹی کی فوجی عدالتوں کی مدت میں ایک سال توسیع کی تجویز ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم متحد:اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں ایک سال توسیع کی تجویز دی ہے ،ان کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم 3حصوں میں تقسیم ہوچکی ، 30برس سے کراچی کی نمائندگی کررہی تھی:گورنر سندھ محمد

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع پرتمام جماعتوں کا اتفاق رائے موجود ہے جبکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قوم بھی متحد ہے۔ فوجی عدالتوں سے متعلق مشاورت کے ساتھ نئی تجاویز پر غور ہوگا اور متفقہ فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ تو پہلے کبھی اکیلے فیصلہ کیا تھا اورنہ اب کریں گے،ہماری کوشش ہوگی کہ اگلے2 دن میں دوبارہ سے اس میٹنگ کو بلائیں ۔

مزید :

قومی -