ہماری فوج میں حملہ آوروں کو شکست دینے کی صلاحیت ہے،امن نہ چاہنے والوں کوملک سے ختم کیا جائےگا:افغان صدر اشرف غنی
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان صدر اشرف غنی نے کہاہے کہ ہمار ی فوج حملہ آوروں کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے جبکہ جو امن نہیں چاہتے انہیں ملک سے ختم کردیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق افغان صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دوسروں کی باتوں میں آنےوالے نوجوان ملک کےخلاف کام کرنابندکریں اورامن دشمنوں کیخلاف کارروائی کرنے میں حکومت اور فوج کا ساتھ دیں ۔انہوں نے کہا کہ جوطالبان ہمار ے لوگوں کوماررہے ہیں وہ ہمارے دشمن ہیں اور ملک میں انارکی پھیلانے والوں کا خاتمہ کیا جائے گا ۔اس وقت افغانستان میں 20 دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں اورانہی طالبانوں کی وجہ سے غیر ملکی افواج ہمارے ملک میں موجود ہیں۔