اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں 90روز کی توسیع کر دی گئی،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں 90روز کی توسیع کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موصول ہونے والی سمری کو منظور کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ،جس کے مطابق فوج کے 350جوان اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔