انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں میں جنسی کمزوری کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں عمررسیدگی، موٹاپا، ذیابیطس جیسی بیماریاں وغیرہ شامل ہیں۔ تاہم اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کی ایک ایسی وجہ بیان کر دی ہے کہ سن کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”مردوں میں جنسی کمزوری کا ان کے بلڈگروپ سے بھی گہرا تعلق ہوتا ہے۔ جن مردوں کا گروپ ’اے‘، ’بی‘ یا ’اے بی‘ ہے ان میں مردانہ کمزوری ’او‘ گروپ والے مردوں کی نسبت حیران کن طور پر 4گنا زیادہ ہوتی ہے۔“
شادی کے بعد خوش رہنے کا سائنسی طریقہ سامنے آگیا
رپورٹ کے مطابق دنیا میں آدھے سے زیادہ مردوں کے بلڈگروپ اے، بی یا اے بی ہوتے ہیں جبکہ 44فیصد کا ’او‘ ہوتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ مردوں کی اکثریت جنسی کمزوری کا شکارہوتی ہے۔ اوردو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق میں 350مردوں پر تجربات کیے ہیں جن کی عمریں 50سے 60سال کے درمیان تھیں۔ انہوں نے شرکاءکو دو گروپوں میں تقسیم کیا، ایک وہ جنہیں کمزوری کا مسئلہ تھا جبکہ دوسرے گروپ میں صحت مندلوگوں کو رکھا گیا۔ پھر ان کے خون کے نمونے لے کر ان کا گروپ چیک کیا گیا۔
حکومت نے وہ مشیر مقرر کردیا جو لوگوں کے جنسی مسائل حل کرے گا اور پھر۔۔۔
نتائج میں معلوم ہوا کہ جو مرد کمزوری کے مسائل کا شکار تھے ان میں واضح اکثریت کا گروپ اے، بی یا اے بی تھا جبکہ او گروپ والوں میں صرف 16فیصد اس مسئلے کا شکار تھے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”اس تحقیق سے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کس عمر میں خون کا گروپ مردوں کی جنسی صلاحیت پر اثرانداز ہونا شروع ہوتا ہے۔ اس کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔“