حکومت کا اسلام آباد میں سی پیک ٹاور کی تعمیر کا فیصلہ

حکومت کا اسلام آباد میں سی پیک ٹاور کی تعمیر کا فیصلہ
حکومت کا اسلام آباد میں سی پیک ٹاور کی تعمیر کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی پیک ٹاور کی تعمیر کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی نیوز ون کے مطابق وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے سی پیک ٹاور کی تعمیر کیلئے منصوبہ بندی کمیشن کو ہدایات جاری کردی ہیں جس کے بعد اراضی کی خرید کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پیک ٹاور میں ہوٹل ، دفاتر اور کمرشل کمپلیکس ہوگا، اس ٹاور کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب ہو گا اور یہ پاک چین دوستی کی علامت ہوگا۔

مزید :

قومی -