پی ایس ایل کے ذریعے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کرنے والے ڈیرن سیمی نے نیا گھر ڈھونڈ لیا

پی ایس ایل کے ذریعے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کرنے والے ڈیرن سیمی نے نیا گھر ...
پی ایس ایل کے ذریعے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کرنے والے ڈیرن سیمی نے نیا گھر ڈھونڈ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہانگ کانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی قیادت کرکے پوری پاکستانی قوم کا دل جیتنے والے ڈیرن سیمی نے نیا گھر ڈھونڈ لیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہانگ کانگ میں موجود اور ہانگ کانگ ٹی 20 بلٹز ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ڈیرن سیمی نے بتایا کہ انہوں نے اگلے سات روز کیلئے اپنا نیا گھر ڈھونڈ لیا ہے اور وہ 12 مارچ تک ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے ہانگ کانگ میں ہی موجود رہیں گے۔ انہوں نے ویڈیو پیغام کے دوران اپنے نئے بوس کا تعارف بھی کرایا۔

پی ایس ایل کے دوران بڑی فرنچائز کے مالک کو فکسنگ کی پیشکش کا انکشاف
واضح رہے کہ ہانگ کانگ ٹی 20 بلٹز کا دوسرا سیزن 8 سے 12 مارچ کے دوران ’مونگ کاک‘ کے ’ٹن کوانگ‘ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہانگ کانگ بلٹز میں پانچ ٹیمیں سٹی کائی ٹاک، گلیکسی گلیڈیٹرز لانتاﺅ، ایچ کے آئی یونائیٹڈ، ہنگ ہام جے ڈی جیگوارز اور کولون کینٹنز حصہ لیں گی اور ڈیرن سیمی اس ٹورنامنٹ میں جے ڈی جیگوارز کی نمائندگی کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 8 مارچ کو جے ڈی جیگوارز اور گلیکسی گلیڈیٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

T20 World Cup -