وہ عرب شہری جس نے 58سال سے پانی چکھا تک نہیں, اس وجہ سے جسم پر کیا اثر پڑا؟ جان کر آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا
قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی مصر کے ایک دور دراز دیہات سے تعلق رکھنے والے شخص علی غنیش نے ایسا حیرتناک دعوٰی کر دیا ہے کہ جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔ گاﺅں کے سرپنچ کے عہدے پر فائز علی غنیش کی عمر 76 سال ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ 58سال سے پانی نہیں پیا، حتیٰ کہ چائے اور کافی کا استعمال بھی نہیں کیا، اور نہ ہی اس تمام عرصے کے دوران اسے کبھی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت پیش آئی ہے۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق علی غنیش کا کہنا ہے کہ اس نے نہ صرف 58 سال سے پانی کا استعمال نہیں کیا بلکہ زیادہ نمی والی سبزیاں مثلاً پالک اور آلو وغیرہ کا استعمال بھی کبھی نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سلسلہ 1959ءمیں ان کی شادی کے تین ماہ بعد شروع ہوا۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک روز وہ بہت پیاسے تھے اور پیاس بھجانے کے لئے ڈھیر سارا پانی پی لیا، لیکن حالت خراب ہونے پر ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا، جس نے بتایا کہ پانی کی وجہ سے اس کے معدے میں سوزش ہوگئی تھی۔ ڈاکٹر نے انہیں کچھ وقت کے لئے پانی سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا، لیکن مسئلہ حل نہ ہوا۔ جب انہوں نے طویل وقفے کے بعد دوبارہ پانی پیا تو پھر درد شروع ہوگیا۔
’سعودی شوہر نے اپنی اہلیہ سے انتقام لینے کیلئے گاڑی نکالی اور۔۔۔ ‘پھر ایساکام ہوگیا کہ اپنے آپ کو ہی زوردار جھٹکا لگ گیا
علی غنیش نے بتایا کہ ان کے والد کے ایک دوست نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ پانی کی بجائے سرخی مائل گنے کا جوس پیا کریں۔ اس دن سے انہوں نے پانی کی بجائے سرخی مائل گنے کا جوس پینا شروع کردیا۔ ان کے والد نے خصوصی طور پر ان کے لئے گنے کی کاشت شروع کردی اور گنے کا جوس نکالنے والی ایک مشین بھی گھر میں ہی رکھ لی۔
علی غنیش کا کہنا تھا کہ گزشتہ تقریباً نصف صدی سے انہوں نے پانی کا استعمال نہیں کیا اور سرخی مائل گنے کا جوس مسلسل استعمال کرتے رہے ہیں۔ وہ کہتے رہے ہیں کہ اس تمام عرصے کے دوران انہیں کبھی کوئی بیماری لاحق نہیں ہوئی اور اس عمر کو پہنچنے کے باوجود وہ خود کو نوجوانوں سے زیادہ تروتازہ اور توانا محسوس کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ علی غنیش کے دعوے کی طبی بنیادوں پر تصدیق نہیں کی جاسکی اور نہ ہی ماہرین اس طرح کے طرز زندگی کا مشورہ دیتے ہیں۔