’حافظ سعیدہمارے کسی کام کا نہیں اور ہمیں۔۔۔‘ بھارتی میڈیا نے پاک فوج کے سابق جنرل کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

’حافظ سعیدہمارے کسی کام کا نہیں اور ہمیں۔۔۔‘ بھارتی میڈیا نے پاک فوج کے ...
’حافظ سعیدہمارے کسی کام کا نہیں اور ہمیں۔۔۔‘ بھارتی میڈیا نے پاک فوج کے سابق جنرل کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) دروغ گوئی اور سنسنی خیزی میں اعلٰی مقام رکھنے والے بھارتی میڈیا نے اب یہ دعویٰ کردیا ہے کہ پاکستان کے سابق نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر میجر جنرل ریٹائرد محمود علی درانی نے بھی جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو پاکستان کے لئے بے فائدہ قرار دے دیا ہے، بلکہ ان کے خلاف ایکشن کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق محمود علی درانی کا کہنا تھا ”حافظ سعید مفید نہیں ہیں، ہمیں ان کے خلاف قدم اٹھانا ہوگا۔“

بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور بھونڈی چال ،’’آئی ایس آئی ‘‘ کے لئے کام کرنے والے ’’3ہندو جاسوس‘‘ گرفتار کرنے کا دعویٰ
رپورٹ میں یہ تاثر دینے کی کوشش بھی کی گئی کہ محمود علی درانی نے 2008ءکی ممبئی دہشتگردی میں سرحد پار غیر ریاستی عناصر کے کردار کو تسلیم کیا، حالانکہ انہوں نے پاکستانی ریاست یا حکومت کے کسی بھی طور اس واقعے میں ملوث ہونے سے انکار کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق سابق سکیورٹی ایڈوائزر نے یہ گفتگو انسداد دہشتگردی کے متعلق دلی کے انسٹیٹیوٹ آف ڈیفنس سٹیڈیز اینڈ اینالسز میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران کی۔