مناواں پولیس ٹریننگ سنٹرحملہ کیس کے مجرم ہجرت اللہ کو رہا کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے مناواں پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے کے مجرم ہجرت اللہ کو 10میں سے 8سال سزا مکمل ہونے کی بنیاد پر رہا کرنے حکم دے دیا ہے ۔
نجم سیٹھی نے پی ایس ایل فائنل کے بعد کرکٹ شائقین کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی
جسٹس سید کاظم رضا شمسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مناواں ٹریننگ سنٹر پر حملے کے مجرم ہجرت اللہ کی 10سال سزا کے خلاف اپیل پر پر سماعت کی، ہجرت اللہ کے وکیل علی ضیاءباجوہ اور عدالتی معاون عثمان نسیم نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے 30مارچ 2009ءکو ہجرت اللہ کو مناواں ٹریننگ سنٹر حملے کے دوران گرفتار کیا تھاور اس سے ہینڈ گرنیڈ برآمد کیا تھا جس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ہجرت اللہ کو 10سال قید کی سزا سنائی تھی، قانون کے مطابق بارودی مواد کی برآمدگی کا ٹرائل کرنے کا اختیار انسداد دہشت گردی کی عدالت کو نہیں بلکہ سیشن عدالت کو ہے، انسداد دہشت گردی نے ہجرت اللہ کو سزا ہی غیرقانونی سنائی تھی، عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے مزید موقف اختیار کیا کہ ہجرت اللہ 10سال سزا میں سے 8سال قید کی سزا کاٹ چکا ہے.
سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق 10سالہ قید کی سزا میں سے مجرم نے اگر سزا کا بیشتر حصہ کاٹ لیا جائے تو اس کی سزا کم کر کے رہا کیا جا سکتا ہے، پراسکیوشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہجرت اللہ دہشت گرد ہے، ٹرائل کورٹ نے ہجرت اللہ کو قانون کے مطابق درست سزا سنائی، دو رکنی بنچ نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد ہجرت اللہ کی سزا دو سال کم کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔