جائلز کلارک سے روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہوں ،ویسٹ انڈیز سے بھی بات چیت جاری:نجم سیٹھی

جائلز کلارک سے روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہوں ،ویسٹ انڈیز سے بھی بات چیت ...
جائلز کلارک سے روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہوں ،ویسٹ انڈیز سے بھی بات چیت جاری:نجم سیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہاہے کہ میں جائلز کلارک کیساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہوں،انہوں نے کہا تھا کہ آپ پی ایس ایل کرکے دکھائیں میں انٹرنیشنل ٹیم پاکستان لاوں گا جبکہ ویسٹ انڈیز سے بھی پاکستان آنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

نجم سیٹھی نے پی ایس ایل فائنل کے بعد کرکٹ شائقین کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی

جیو نیوز کے پروگرام”آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ“ میں نجم سیٹھی کا سکیورٹی کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھاکہ لاہور میں کرفیو کی صورتحال نہیں تھی ،لوگ پر امن طریقے سے میچ دیکھنے آئے اورواپس گئے۔اگر لاہور میں کرفیو نافذ کیا گیا ہوتا تو لوگ سڑکوں پر  کھلے عام چلتے پھرتے نظر نہ آتے۔انہوں نے کہاکہ عوام کیساتھ سکیورٹی حکام کا برتاو بہت ہی اچھا رہا ،لوگ کھلاڑیوں اور وی وی آئی پیز کی گاڑیوں کو آتے ہوئے قریب سے دیکھ رہے تھے حالانکہ کرفیو کا ماحول ایسا نہیں ہوتا۔لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی سکیورٹی کے انتظامات کو لے کر ایسی باتیں کیوں کی جاتی ہیں ؟

مزید :

T20 World Cup -