جتنی پابندی سے پاناما کیس کے لئے عدالت گیا ،اتنا کبھی سکول بھی نہیں گیا:عمران خان

جتنی پابندی سے پاناما کیس کے لئے عدالت گیا ،اتنا کبھی سکول بھی نہیں گیا:عمران ...
جتنی پابندی سے پاناما کیس کے لئے عدالت گیا ،اتنا کبھی سکول بھی نہیں گیا:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں کبھی اتنا سکول نہیں گیاجتنی باقاعدگی سے پاناما کیس میں سپریم کورٹ گیا ہوں،اس کیس میں نواز شریف بری تو ہو سکتے ہیں لیکن باعزت بری نہیں ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ2018میں6ٹیمیں حصہ لیں گی:نجم سیٹھی

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں سپریم کورٹ رپورٹرز ایسو سی ایشن سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن سے پہلے ہم شفاف انتخابات کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ دیں گے۔ فوجی عدالتیں وقت کی ضرورت ہیں بصورت دیگر کوئی ڈیموکریٹ فوجی عدالتوں کی حمایت نہیں کرسکتا۔بطور سیاسی جماعت آئین کے اندر رہتے ہوئے پاناما پر جو کچھ کر سکتے تھے ہم نے کیا، اس سے زیادہ ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ججز آوٹ سٹینڈنگ ہیں ، ثبوت لانا ہمارا کام نہیں تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کرپشن کے خاتمہ کے لیے سپریم کورٹ جانا ضروری تھا،اسلام آباد میں دھرنا سپریم کورٹ کی بات سن کر اٹھایا تھا۔ میں نے خود اپنے لندن فلیٹ کا بتایا کبھی اسے نہیں چھپایا،اگریہ ساری زندگی بھی لگے رہتے کہ نیازی سروسز کا مالک کون ہے تو نہیں پہنچ سکتے تھے۔ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے قبول کریں گے، ن لیگ کی طرح لوہے کے چنے چبانے کا نہیں کہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین جتنا ایک سال میں ٹیکس دیتا ہے شریف خاندان نے ساری زندگی اتنا ٹیکس نہیں دیا۔پاناما کیس کو سپریم کورٹ میں لے جانے کا فائدہ ہوا کہ سارے ادارے ایکسپوز ہو گئے،، چیئرمین نیب اور ایف بی آر نے سپریم کورٹ میں جو کہا وہ سب کے سامنے آگیاہے۔

مزید :

اسلام آباد -