خاتون نے گھریلو ملازم کے لئے امیدواروں کےا انٹرویو کئے تو جواب میں ایک امیدوار نے اسے ایسا جواب دیا کہ سُن کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

خاتون نے گھریلو ملازم کے لئے امیدواروں کےا انٹرویو کئے تو جواب میں ایک ...
خاتون نے گھریلو ملازم کے لئے امیدواروں کےا انٹرویو کئے تو جواب میں ایک امیدوار نے اسے ایسا جواب دیا کہ سُن کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

  

بیگم صاحبہ کو گھریلو ملازم کی ضرورت تھی۔ چنانچہ انہوں نے اخبار میں اشتہار دیا تھا۔ آنے والے امیدواروں میں سے ایک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔

” مجھے ایسے آدمی کی ضرورت ہے جو گھر کا ہر کام کر سکے۔ بازار سے سودا سلف لا سکے، جو میں کہوں وہ کرے، کبھی کسی کام سے انکار نہ کرے اور میرے سامنے زبان نہ چلائے۔“

”بیگم صاحبہ! میرے خیال میں آپ کو نوکر کی نہیں شوہر کی ضرورت ہے۔“ امیدوار نے جانے کیلئے اٹھتے ہوئے کہا۔

(عائشہ اظہر۔۔۔ کھاریاں )

مزید :

لافٹر -