پاک فوج کے اعلٰی افسروں کوعام لوگوں کے سامنے ایک صوبیدار نے انتہائی زور دار انداز میں ڈانٹ پلا دی ،وڈیو منظر عام پر آ گئی 

پاک فوج کے اعلٰی افسروں کوعام لوگوں کے سامنے ایک صوبیدار نے انتہائی زور دار ...
پاک فوج کے اعلٰی افسروں کوعام لوگوں کے سامنے ایک صوبیدار نے انتہائی زور دار انداز میں ڈانٹ پلا دی ،وڈیو منظر عام پر آ گئی 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نظام ا لدولہ )پاکستان آرمی کے افسروں کی پیشہ وارانہ مہارتوں کا ایک زمانہ معترف ہے ، اعلٰی ترین عہدوں تک پہنچنے سے پہلے جب وہ فوج میں کمیشنڈ آفیسر کے طور پر منتخب ہوتے ہیں توانہیں ایبٹ آباد میں واقع کاکول اکیڈمی میں بھیج دیا جاتا ہے جہاں مستقبل کے بڑے بڑے افسروں کو فوج میں اپنے عہدوں کی ذمہ داریوں سے نبرد آزما ہونے کی ابتدائی ا ور بنیادی جانگسل تربیت سے گزارا جاتا ہے ۔ انکی یہ تربیت صوبیداروں اور حوالداروں کے سخت ترین رگڑے سے ہی ممکن ہوپاتی ہے ۔کاکول میں واقع پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاکستان کی افواج کے علاوہ چونتیس اتحادی ممالک کی افواج کے افسران بھی تربیت حاصل کرتے ہیں جس کی بنیادی وجہ کاکول میں دی جانے والی سخت ترین پیشہ وارانہ تربیت ہے ۔ کاکول میں تربیت حاصل کرنے والے بہت سے جنرلوں سمیت ہر افسر کو کاکول کی تربیت کا دور یاد ہوتا ہے جو اسکی یادوں کا قیمتی خزانہ ہوتا ہے جسے وہ گاہے گاہے یاد بھی کرتے ہیں۔جب کبھی کسی ایک بیج کے افسران اہم موقع پر کاکول میں اکٹھے ہوتے ہیں تو وہ اپنے ان جونئیر فوجیوں سے بھی ملتے ہیں جن کے ہاتھوں وہ تریبت کے دوران جھڑکیاں کھاتے اور سزائیں بھی اٹھاتے ہیں۔اس سنہری دور کو یاد کرکے پاک فوج کے افسران بے حد مسرور ہوتے ہیں۔ ایک ایسا ہی منظر سوشل میڈیا پر دیکھی جانے والی اُن وڈیوزمیں بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کاکول میں پی ایم اے لانگ کورس 74 کرنے والے اعلیٰ افسروں نے پرانی یادوں کو تازہ کرنے کے لئے سویلین و غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی ایسا مظاہرہ پیش کیا اور ایک صوبیدار سے بری طرح جھڑکیاں کھائیں ۔

واضح رہے کہ ان دنوں پی ایم اے لانگ کورس 142جاری و ساری ہے ۔ ان وڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک فوج کے درجنوں اعلیٰ افسران بالکل اسی انداز میں ایک انسٹرکٹر صوبیدارکی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پریڈ اور مشقیں کررہے ہیں ۔اس موقع پر صوبیدار ان افسروں کی کوتاہی پر انہیں نہایت اونچی آواز میں جھڑکتا بھی دکھائی دیتا ہے جس پر کئی افسروں کی بے ساختہ ہنسی چھوٹ جاتی ہے ۔صوبیدار روایتی انداز میں ان کو سخت ترین باتیں سنادیتاہے جس پر سویلین خواتین حضرات بھی قہقہے لگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ان وڈیوز کو آپ بھی دیکھئے ۔ 

مزید : دفاع وطن