صوابی،نامعلوم افراد کی فائرنگ ،2افراد جاں بحق 

06 مارچ 2018 (22:53)

صوابی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے باکر میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند گولیوں کی بارش کردی ، فائرنگ کی ز د میں آکر 2افراد شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑدیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔فائرنگ کی اطلا ع ملنے پر پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے لاشوں کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہناہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ تھی ؟ یا ذاتی دشمنی ؟ تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ، تاہم فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزیدخبریں